پاکستان: کورونا سے مزید 86 اموات، کل تعداد 9 ہزار 250 تک پہنچ گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 86 افراد جان کی...
شائع 19 دسمبر 2020 09:28am

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 86 افراد جان کی بازی ہار گئے اور مرنے والوں کی کل 9 ہزار 250 تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 3 ہزار 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 4 ہزار 501 مریض صحتیاب ہو چکے اور 40 ہزار 922 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 558 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 302، خیبر پختونخوا ایک ہزار 521، اسلام آباد میں 388، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں 203 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 35 ہزار 905، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 448، سندھ میں 2 لاکھ 2 ہزار 983، پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار 706، بلوچستان میں 17 ہزار 880، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 937 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 814 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 7.59 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 24.59فیصد ہوگئی ہے۔

کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 17.71فیصد، راولپنڈی17.21، آزاد جموں کشمیر9.30، بلوچستان7.59، گلگت بلتستان1.63، اسلام آباد3.6 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا8.66، سندھ10.69، لاہور8.08، فیصل آباد 3.79، ملتان 3.40، پشاور9.28، سوات 6.96، ایبٹ آباد14.49، کوئٹہ5.65، میرپور8.08 اور مظفرآباد 13.57 فیصد ہے۔