'اپوزیشن ایک ہفتہ اسلام آباد میں گزارے،استعفے کا سوچوں گا'
وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو چیلنج کیا ہے اور کہا کہ اپوزیشن لانگ مارچ کرے ۔ایک ہفتہ اسلام آباد میں گزار کر دکھائے ۔ ایسا ہوگیا تو استعفے کا سوچوں گا۔
بیان میں ان کا کہنا تھا کہ فوج کو منتخب وزیراعظم کو ہٹانے کا کہنے پر آرٹیکل چھ لگتا ہے۔ فوج حکومت کا ادارہ ہے اور میرے ماتحت ہے۔
وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی تعریف اور کہا جنرل باجوہ سلجھے ہوئے آدمی ہیں۔ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ورنہ جتنی تنقید ہوتی ہے کوئی اور آرمی چیف ہوتا تو فوری ردعمل دیتا
وزیراعظم نے کسی بھی وزیر کی اسرائیل جانے کی تردید کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے اورجاکرہوگا کیا؟ انہوں نے کہا کہ یہ مہم ہے اور اسکے پیچھے بھارتی نیٹ ورک ہے۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دوہزار تیرہ کے الیکشن میں فوج نے نواز شریف کی مدد کی ۔ فوج نے ہی پیپلزپارٹی کیخلاف نوازکو کھڑا کیا تھا












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔