نیب: مولانا فضل الرحمان سے اثاثوں اور ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب

نیب نے مولانا فضل الرحمان سے اثاثوں اور ذرائع آمدن کی تفصیلات...
شائع 18 دسمبر 2020 09:38pm

نیب نے مولانا فضل الرحمان سے اثاثوں اور ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کرلیں۔

سوال نامے میں پوچھا گیا ہے کہ مولانافضل الرحمان اپنے اور خاندان کے بینک اکاؤنٹس اور الیکشن اخراجات کی تفصیل جمع کرائیں،اپنی سرپرستی میں چلنے والے مدارس کی تفصیلات،ان کے اکاؤنٹس۔

سوال نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اثاثے اور مدارس سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی بتائی جائے۔

نیب نے فضل الرحمان سے ڈی آئی خان میں چونسٹھ کنال کی اراضی خریدنے، بیٹے کے نام خریدی گئی دو کنال پندرہ مرلہ زرعی زمین، ملتان کینٹ میں بیٹے کے نام پانچ مرلہ زمین خریدنے کا ذریعہ آمدن بھی پوچھا ہے۔