' 150 اراکین کے استعفوں کے بعد اسمبلی نہیں چل سکتی'

رہنما نون لیگ ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایک سو پچاس اراکین استعفا...
شائع 18 دسمبر 2020 10:54pm

رہنما نون لیگ ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایک سو پچاس اراکین استعفا دیں گے تو نہ قانون سازی ہوگی نہ اسمبلی چل سکتی ہے۔

رہنما نون لیگ ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ڈی ایم اراکین گھر نہیں بیٹھیں گے،میدان جنگ میں ہوں گے،

ان کا کہنا تھا کہ جب تک جعلی حکومت گھر نہیں چلی جاتی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ 150 استعفوں کے بعد اسمبلی نہیں چل سکے گی۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اراکین میدان جنگ میں ہوں گے،اور جعلی حکومت کے جانے تک گھر نہیں بیٹھیں گے۔