ملک میں سردی کی شدید لہر
ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے،بلوچستان،خیبرپختونخوا،کشمیر اور شمالی علاقہ جات کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
غذر میں برفباری کے بعد جھیلیں منجمد ہوگئیں،کوئٹہ اور مری میں درجہ حرارت منفی پانچ،استور میں منفی بارہ ریکارڈ کیا گیا،کراچی سمیت اندرون سندھ یخ بستہ ہواؤں کا ڈیرہ ہے۔
ملک بھر میں سردی نے عوام کو جما ڈالا، بلوچستان،خیبرپختونخوا اور کشمیر میں سردی کی شدید لہر ہے،
گلگلت بلتستان میں آبشاریں،جھیلیں اور ندی نالےسب جم گئے، غذر کی مشہور خلتی اور پھنڈر جھیل کو بچوں نے فٹبال گراؤنڈ بنا لیا۔
اسکردو، استور اور مالم جبہ سمیت بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری جاری ہے، سیاحوں کی بڑی تعداد موسم سے لطف اندوز ہونے پہنچ رہی ہے۔
استور میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری تک پہنچ گیا،کوئٹہ،زیارت اور مری میں منفی پانچ،قلات میں منفی چھ اور اسکردو میں منفی گیارہ ریکارڈ کیاگیا، کراچی میں بھی سائبیریا کی یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے۔
غذر میں جھیلیں منجمد ہوگئیں، بچوں نے کھیل کا میدان بنا لیا،












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔