بھارتی فوج کی چری کوٹ سیکٹر پر فائرنگ، یواین مبصرین کو نشانہ بنایا

بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے، ڈی جی آئی...
شائع 18 دسمبر 2020 06:46pm

بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطا بق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا، مبصرین کراس فائرنگ سے متاثرہ افراد کو دیکھنے جارہے تھے۔

بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ مبصرین کراس فائرنگ سے متاثرہ افراد کو دیکھنے جارہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ افراد چری کوٹ سیکٹر کے پولاس گاؤں کے رہائشی ہیں، یو این مبصرین کی گاڑی اپنی ساخت کے باعث دور سے نظر آجاتی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فائرنگ سے دونوں مبصرین محفوظ رہے، دونوں مبصرین کو ریسکیو کر کے راولاکوٹ منتقل کردیا گیا۔

بیان کے مطابق بھارتی فائرنگ سے یو این کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔