اپوزیشن درمیانی راستہ اختیار کرلے، وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد: اپوزیشن درمیانی راستہ اختیار کرلے، اگر عمران خان کو...
شائع 18 دسمبر 2020 03:33pm

اسلام آباد: اپوزیشن درمیانی راستہ اختیار کرلے، اگر عمران خان کو سینیٹ میں اکثریت ملی تو ایسے قانون لائیں گے کہ کرپٹ اور بے ایمانوں کی چیخیں نکل جائیں گی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شو آف ہینڈ کا فیصلہ سپریم کورٹ کو کرنا ہے، پی ڈی ایم کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لیتے دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف سے متعلق برطانوی حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، نواز شریف اور اسحاق ڈار کو اللہ ہی وطن لاسکتا ہے۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو کورونا کی کوئی پرواہ نہیں، نواز شریف سے متعلق برطانوی حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، اسحاق ڈار کو اللہ ہی وطن لاسکتا ہے۔