والدہ کے انتقال پر مودی کا نواز شریف کے نام تعزیتی خط
نوازشریف کی والدہ کے انتقال پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے...
نوازشریف کی والدہ کے انتقال پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سابق وزیراعظم کے نام تعزیتی خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے خط میں لکھا ہے کہ نوازشریف کی والدہ کے انتقال پر بہت افسوس ہوا، دوہزار پندرہ میں مختصر دورے میں نوازشریف کی والدہ سے ملاقات ہوئی تھی، بیگم شمیم اختر کی سادگی بہت متاثر کن تھی۔
نریندر مودی کا خط بھارتی ہائی کمشنر نے 11 دسمبر کو مریم نواز کو بھجوایا تھا، بھارتی ہائی کمشنر نے مریم نواز کو تعزیتی خط نوازشریف تک پہنچانے کی درخواست کی ہے۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔