کورونا وائرس نے مزید 83 افراد کی جان لے لی
کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، مزید 83 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ سندھ 33 کے ساتھ سرفہرست جبکہ پنجاب میں 31 افراد جاں بحق ہوئے، گزشتہ ایک روز میں 2972 نئے کیسز بھی سامنے آئے، اسپتالوں میں 2ہزار988 مریض زیرعلاج جبکہ 295 وینٹی لیٹرپرموجود ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ایک روز میں مزید 83اموات ہوئیں، سندھ 33 اموات کے ساتھ پہلے نمبر پر، پنجاب میں 31 ،خیبرپختونخوا 9 اور آزادکشمیر6 مریض جاں کی بازی ہارگئے ملک بھرمیں مجموعی اموات9ہزار164تک پہنچ گئیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں39 ہزار171ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے2 ہزار 972 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، سندھ میں 2 لاکھ ایک ہزار80 ،پنجاب ایک لاکھ 30 ہزار 122، خیبرپختونخوا 54 ہزار21، اسلام آباد 35 ہزار 700 اور بلوچستان میں 17 ہزار 868 متاثرہوچکے ہیں ،فعال کیسز کی تعداد 42ہزار478 تک پہنچ گئی ، اس وقت اسپتالوں میں 2ہزار988 مریض زیرعلاج جبکہ 295 وینٹٰی لیٹر پرموجود ہیں۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔