وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی یو اے ای کے ہم منصب سے ملاقات

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی یو اے ای کے ہم منصب سے ملاقات ہوئی...
شائع 18 دسمبر 2020 11:25am

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی یو اے ای کے ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی یو اے ای کے ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے، دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ کیلئے ادارہ جاتی میکنزم اور باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک میں گہرے، تاریخی، برادرانہ تعلقات ہیں، یو اے ای نے ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دبئی میں متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اورمختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے اماراتی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیرمیں امن وامان کی مخدوش صورت حال سے آگاہ کیا، افغانستان میں قیام امن میں اب تک کی مثبت پیش رفت پربھی تبادلہ خیال ہوا ، وزیرخارجہ نے اپنے ہم منصب کویو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کودرپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے جلد ازالے کی ضرورت پرزور دیا۔