فاسٹ بولر محمد عامر کے کیرئیر میں آنے والے اتار چڑھاؤ
پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر کے کیرئیر میں کئی اتار چڑھاؤ آئے، ان کے 11 سالہ انٹرنیشنل کیرئیر میں کیا کچھ ہوا، ذیل میں ملاحظہ کریں۔
ان سوئنگ، آؤٹ سوئنگ اور خطرناک یارکرز۔۔ فاسٹ بولر محمد عامر جب 2009 میں دنیائے افق پر ابھرے تو آتے ہی اپنا لوہا منوایا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کا حصہ رہے، ٹیسٹ کرکٹ میں خوب دھوم مچائی جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسی ٹیموں کو بھی تگنی کا ناچ نچایا۔
پھر اسپاٹ فکسنگ کا اسکینڈل سامنے آیا، کرپشن کا داغ لگا اور پانچ سال کرکٹ سے دور رہے۔ پھر 2016 میں کم بیک کیا اور ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف اسپیل کے چرچے ہوئے۔
پھر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی بیٹنگ کی دھجیاں اڑائیں اور پاکستان کو چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
جون 2019 میں ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کی، وائٹ بال ٹیم میں ان اور آؤٹ ہوتے رہے، سینٹرل کینٹریکٹ سے بھی محروم کردیا گیا۔
بعدازاں پہلے زمبابوے کیخلاف سیریز میں جگہ نہ ملی اور پھر دورہ نیوزی لینڈ کے 35 کھلاڑیوں میں بھی شامل نہ کیا گیا۔ یوں ان کے کیریئر کا اختتام ایک تنازع پر ہوا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔