'ن لیگ پی ڈی ایم فیصلوں پر عملدرآمد کریگی'

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ پی ڈی ایم فیصلوں...
شائع 17 دسمبر 2020 07:45pm

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ پی ڈی ایم فیصلوں پرعملدرآمد کرےگی، نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے پریس کانفرنس کی ہے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ پی ڈی ایم فیصلوں پرعملدرآمد کرےگی، سینیٹ الیکشن سےمتعلق پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے کہ انھیں پی ڈی ایم سےفرق نہیں پڑتا، اگرفرق نہیں پڑتاتوسینیٹ الیکشن کیوں جلدی کراناچاہتےہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ حکومت کوسمجھ آگئی ہےکہ ان کےپاس تھوڑےدن ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ خودایف بی آر اورایف آئی اےکےچیئرمین بن بیٹھےہیں، سینیٹ الیکشن کا اعلان الیکشن کمیشن نےکرناہوتاہے،مریم نوازنے سوال اٹھایا کہ آپ نےکس حیثیت سےسینیٹ الیکشن جلدکرانےکااعلان کیا، آئین پاکستان کےمطابق آپ یہ اعلان خود نہیں کرسکتے۔

مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ آپ سینیٹ الیکشن میں من پسند طریقہ انتخاب چاہتے ہیں، آپ سینیٹ الیکشن میں سپریم کورٹ کوگھسیٹناچاہتےہیں۔

مریم نواز نے مزید کہاکہ چیئرمین سینیٹ کےانتخاب میں آپ نےخفیہ اداروں کواستعمال کیا، آپ کواپنی ایم پی ایز،ایم این ایزپراعتماد نہیں رہا ہے، خفیہ رائےشماری کاقانون آئینی ترمیم سےہی بدل سکتاہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کےذریعےآپ آئین میں تبدیلی نہیں کرسکتے، یہ اعلیٰ عدلیہ کوسیاست میں گھسیٹنے،متنازع بنانےکی کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنرکوغیرقانونی احکامات نہیں ماننےچاہیں، آپ 500نشستوں پرضمنی انتخابات نہیں کراسکتے، استعفوں کے بعد کیا ہم ضمنی الیکشن ہونےدیں گے؟

مریم نوازنے کہا کہ پی ڈی ایم کاجلسہ ہورہاتھا،آپ اپنےکتوں کوکھاناکہلارہےتھے، آپ کتوں کو نہیں بہلارہےتھے،آپ اپنا خوف چھپارہے تھے، کتوں سےکھیلنا اوربات ہے،قومی اداروں سےکھیلنااور۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آئین کا حلیہ بگاڑنےکی اجازت نہیں دے گی، ثابت ہوچکا ہے کہ حکومت عمران خان نہیں چلارہے، مشکل حالات کےباوجود ن لیگ متحد ہے، ن لیگ میں کوئی دونوں جانب نہیں کھیل رہا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ انھوں نے ن لیگ کو توڑنے کی پوری کوشش کی ہے، مسلم لیگ ن متحد ہے اور رہے گی۔