عوام کی زندگی میں آسانی حکومتی ہدف

وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ معیشت، روزگار اور...
شائع 17 دسمبر 2020 07:04pm

وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ معیشت، روزگار اور مہنگائی کے مسائل کو تیزی سے حل کرتے ہوئے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا حکومت کا مقصد اور ہدف ہے۔

حکومتی ٹیم کی غیر رسمی بیٹھک ہوئی ہے، اجلاس میں وفاقی وزرا شبلی فراز، حفیظ شیخ، عمر ایوب، حماد اظہر، ندیم بابر، عبدالرزاق داود اور دیگر نے شرکت کی۔

شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ملاقات میں ‏ملکی معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے، انھوں نے کہا کہ کرونا کے باوجود معاشی اشارہے بہتر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت، روزگار اور مہنگائی کے مسائل کو تیزی سے حل کرتے ہوئے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ہماری حکومت کا اول و آخر مقصد اور ہدف ہے۔