علی وزیر کے راہداری ریمانڈ کیلئے سندھ پولیس کی درخواست منظور

پشاور کی مقامی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے راہداری...
شائع 17 دسمبر 2020 12:33pm

پشاور کی مقامی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے راہداری ریمانڈ کے لئے سندھ پولیس کی درخواست منظور کرلی ، انہیں سندھ پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور نے بتایا کہ علی وزیر کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج ہے، اور ان کی گرفتاری کیلئے سندھ پولیس کی ٹیم پشاور آئی تھی۔

محمد علی گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ علی وزیر کی گرفتاری میں پشاور پولیس نے سندھ پولیس کی مدد کی ہے۔

پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ علی وزیر کے خلاف کراچی میں نفرت انگیز تقریر کرنے کا مقدمہ درج ہے۔