مشیرجیل خانہ جات سندھ اعجاز جاکھرانی کی ضمانت کی درخواست مسترد
سندھ ہائیکورٹ نے مشیرجیل خانہ جات سندھ اعجاز جاکھرانی کی ضمانت...
سندھ ہائیکورٹ نے مشیرجیل خانہ جات سندھ اعجاز جاکھرانی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ اعجاز جاکھرانی آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
اعجاز جاکھرانی کے وکیل کا موقف تھا کہ بدنیتی پر مبنی ریفرنس بنایا گیا، سیاسی مخالفین کی درخواست پر انکوائری شروع کی گئی ہے۔
نیب پراسیکیورٹر نے عدالت کو بتایا اعجازجاکھرانی ودیگر کے خلاف ریفرنس دائر ہوچکا ہے، اعجاز جاکھرانی کیخلاف دو ریفرنسز دائر ہوئے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
اعجاز جاکھرانی کیخلاف جیکب آباد ہائی وے اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری چل رہی ہے۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔