ایف آئی اے کا شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے جیل میں تحقیقات کا فیصلہ

ایف آئی اے نے منی لارنڈنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے...
شائع 17 دسمبر 2020 10:30am

ایف آئی اے نے منی لارنڈنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے کوٹ لکھپت جیل میں تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔

ایف آئی اے نے منی لارنڈنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے تحقیقات کیلیے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو خط لکھ دیا۔ اینٹی کرپشن سرکل کے ایس ایچ او اپنی ٹیم کے ہمراہ آج جیل جائیں گے اور دونوں رہنماؤں کے بیان ریکارڈ کریں گے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے خط میں کہا کہ بیانات سے تحقیقات میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل بھی23نومبر کو خط لکھا گیا تھا لہذا ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی ٹیم کو جیل میں تحقیقات کرنے کی اجازت دی جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز پر25ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔