'پاکستان نے تمام اقلیتوں کو حقیقی مذہبی آزادی دی جبکہ بھارت۔۔۔'
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کرتارپور کا دورہ کیا اور گوردوارہ دربار صاحب پر حاضری دی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں عامر خان نے کہا کہ پاکستان نے تمام اقلیتوں کو حقیقی مذہبی آزادی دی ہے جبکہ بھارت اس کے برعکس اقدامات کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کرتارپور کا دورہ اور گوردوارہ دربار صاحب پر حاضری خوشگوار تجربہ رہا، گوردوارہ دربار صاحب بین المذاہب ہم آہنگی کا حقیقی استعارہ ہے۔
معروف باکسر نے کہا کہ پاکستان نے تمام اقلیتوں کو حقیقی مذہبی آزادی دی جبکہ بھارت، پاکستان کے برعکس اقلیتوں کے خلاف اقدامات کر رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیرہو، بابری مسجد ہو یا سکھ کمیونٹی، بھارت ہر روز اقلیتوں کیخلاف اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے بھارتی حکومت سے درخواست کی کہ سکھوں کیلئے گیٹ کھولے اور کرتارپور آنے دے۔ عامر خان نے کرتارپور میں بہترین میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔