کراچی میں سردی کا راج ،درجہ حرارت 11ڈگری ہوگیا

کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں نے کپکپی طاری کردی، درجہ حرارت گیارہ ڈگری...
شائع 16 دسمبر 2020 08:34pm

کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں نے کپکپی طاری کردی، درجہ حرارت گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا، کراچی والوں نے ٹھنڈے موسم کے مزے لینے کے لئے پارکوں اور تفریحی گاہوں کا رخ کرلیا۔

کراچی کا موسم ٹھنڈا ٹھار ہے اور یخ بستہ ہواؤں نے شہریوں کو گھروں سے نکلنے پر مجبور کردیا۔

کسی نے پارک کا رخ کیا تو کوئی موسم سے لطف اندوز ہونے ساحل سمندر جا پہنچا۔

بچے بڑے سبھی کے چہروں پر مسکراہٹ بکھر گئی۔ شہریوں نے سرد موسم میں سیلفیز بنائیں۔

نوجوانوں نے ورزش کی۔ آئسکریم اور یخنی سوپ کے چسکے بھی جاری ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم مزید چوبیس گھنٹے سرد رہے گا۔