'سانحہ آرمی پبلک اسکول سے پوری قوم متحد ہوئی'

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پر آج بھی...
شائع 16 دسمبر 2020 07:58pm

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پر آج بھی دل افسردہ ہے۔تاہم سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد پوری قوم نے متحد ہو کر دہشتگردی کو شکست دی۔

وزیرِ اعظم عمران پشاور کے ایک روزہ دورے پر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پہنچے تو وزیرِ اعلی محمود خان، گورنر شاہ فرمان اور صوبائی وزیرِ خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے استقبال کیا۔

تقریب شروع ہونے سے پہلے وزیرِ اعظم اور شرکاء نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اورحیات آباد کرکٹ سٹیڈیم کی بین الاقوامی کرکٹ کیلئے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا.جہاں شائقین کیلئے بیٹھنے کی جگہ کو بڑھانے، ڈیجیٹل سکور بورڈ اور جنرل پبلک سٹینڈ کے علاوہ دیگر تمام ضروری توسیعی کام سے سٹیڈیم میں آئی سی سی کے میچیز منعقد کرائے جا سکیں گے.

اس کے بعد پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہاں افغانستان سے بھی مریض آئیں گے۔کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے افتتاح کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت ایک تقریب میں شرکت کی اور وہاں نوجوانوں میں چیک بھی تقسیم کرینگے۔

تقریب میں خطاب کے دوران وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ جلد ہی وزیرستان کے لئے بھی اسی طرح کے پروگرام کا آغاز کیا جائے گا ۔

وزیراعظم نے قبائلی اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ کوریج بہتر کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

پشاور کے دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان سے صوبائی کابینہ اراکین خیبر پختونخوا نے بھی ملاقات کی ۔

ملاقات میں گورنر اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نے کابینہ اراکین کو تاکید کی کے اپنے اپنے حلقوں کا تواتر سے دورہ کیا کریں تاکہ عوام کے مسائل جلد حل ہو سکیں۔ غریب کی خدمت ہی اصل کامیابی ہے۔

وزیر اعظم نے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کے سیاحت کے فروغ سے خاطر خواہ محصولات حاصل ہوں گے اور روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔وزیر اعلی نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ہر ماہ تمام وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے جبکہ وزیر اعلی کمپلینٹس سیل میں موقع پر ہی مسائل حل کیے جاتے ہیں۔