مولانا فضل الرحمان پر نیٹو فورسز سے کاروبار کا الزام

اسلام آباد: جمیعت علماء اسلام (ف) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ...
شائع 16 دسمبر 2020 02:56pm

اسلام آباد: جمیعت علماء اسلام (ف) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر وفاقی وزیر مراد سعید نے نیٹو فورسز سے کاروبار کا الزام عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مراد سعید نے ایک ٹویٹ میں مولانا فضل الرحمان پر نیٹو فورسز سے کاروبار کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ‏شہباز شریف کے چینی اور پاپڑ والے، زرداری کے سموسے والے کے بعد پیش خدمت ہے فضل الرحمان کا رؤف ماما۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو سے کاروبار کی خبر تشویش ناک ہے۔ انہوں نے فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی محمود صاحب کے چاہنے والے گو امریکا گو کے پیروکار۔۔۔ لیکن آپ ان کے مددگار ہیں؟؟

enter image description here