لنکاپریمیئر لیگ: گلیڈی ایٹرز اور اسٹالینز آج فائنل میں آمنے سامنے
ہمبنٹوٹا: لنکا پریمیئر لیگ کا فائنل آج گال گلیڈی ایٹرز اور جافنا...
ہمبنٹوٹا: لنکا پریمیئر لیگ کا فائنل آج گال گلیڈی ایٹرز اور جافنا اسٹالینز کے درمیان ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا فائنل آج کھیلا جائے گا، جس میں پاکستانی کھلاڑی بھی رنگ جمانے کو تیار ہیں۔
مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر، نوجوان بلے باز اعظم خان اور احسان علی گال گلیڈی ایٹرز کی امیدوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں، تو دوسری جانب جافنا اسٹالینز کو سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک اور فاسٹ بولرعثمان شنواری کی خدمات حاصل ہیں۔
واضح رہے کہ گال گلیڈی ایٹرز نے پہلے سیمی فائنل میں ایونٹ کی ٹاپ ٹیم کولمبو کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی تھی جبکہ جافنا اسٹالینز نے دمبولا وائیکنگز کو باآسانی زیر کردیا تھا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔