شاداب خان مکمل فٹ، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قیادت کریں گے

آکلینڈ: قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان مکمل فٹ ہوگئے،...
شائع 16 دسمبر 2020 12:57pm

آکلینڈ: قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان مکمل فٹ ہوگئے، نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے آکلینڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا، شاداب خان مکمل فٹ ہوگئے، نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

enter image description here

دوسری جانب آل راؤنڈر عماد وسیم کہتے ہیں ٹی ٹوئنٹی سیریز نئے کھلاڑیوں کیلئے صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا آکلینڈ میں پہلا پریکٹس سیشن، ایڈن پارک میں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ ڈرلز کیں۔ اس کے علاوہ نیٹس پر بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس بھی کی۔

enter image description here

کپتان شاداب خان نے بھی پریکٹس میں حصہ لیا، ٹیم منیجمنٹ شاداب کی فٹنس سے مطمئن ہے۔ آل راؤنڈر عماد وسیم کہتے ہیں کہ سیریز کے دوران تماشائیوں کی موجودگی میں لطف اندوز ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعہ کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔