شہداء آرمی پبلک سکول کی قربانیاں رنگ لائیں گی، شاہ محمود قریشی

سانحہ آرمی پبلک اسکول ڈے پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خراج...
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2020 12:10pm

سانحہ آرمی پبلک اسکول ڈے پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ معصوم پھولوں کی عظیم اور لازوال قربانی نے پوری قوم کو یکجا اور متحد کیا، ان کی قربانیاں رنگ لائیں گی، دہشت گردی کے اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملکی تاریخ کا اندوہناک اور دلخراش سانحہ ہے جس کا غم آج بھی تازہ ہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔