پیٹرول بحران: ذمہ داروں کی سزا کے تعین کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کی سزا کے تعین...
شائع 16 دسمبر 2020 09:30am

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کی سزا کے تعین کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکل دے دی۔

پیٹرول بحران کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی، وفاقی وزرا نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول بحران کی ذمہ دار کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں۔

وزرا نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابرسے بھی پوچھا کہ انہوں نے بحران سے بچنے کیلئے کیا اقدامات اٹھائے۔

وزیراعظم نے ذمہ داروں کی سزا کے تعین کیلئے تین رکنی کمیٹی بنادی۔ کمیٹی میں وفاقی وزیر شفقت محمود، شیریں مزاری اور اسد عمر شامل ہوں گے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ کمیٹی کی حتمی سفارشات کے بعد بحران میں ملوث عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے گی۔