پی ایس ایل 6 کے آغاز سے قبل پشاور زلمی پھر متحرک ہوگئی
پشاور: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس سے قبل پشاور زلمی ایک بار پھر متحرک ہوگئی، اسکل ڈویلپمنٹ کیلئے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کھیلوں کے ساتھ دیگر شعبوں میں نوجوانوں کی اسکل ڈویلپمنٹ پر کام کرے گی۔
پشاور کے مقامی ہوٹل میں زلمی اور نجی گروپ کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس کے تحت دونوں مل کر اسکل ڈیولمپنٹ ٹریننگ پروگرامز اور معاشرتی آگاہی کے ذریعے پبلک ہیلتھ کئیر، ہیلتھ ویسٹ مینجمنٹ اور ماحولیاتی بچاؤ کے سیکٹرز میں مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر سڈرک ایمل ایڈون نے کہا کہ پشاور زلمی کرکٹ اور کھیلوں کے ساتھ صحت، تعلیم، اسکل ڈیولمپنٹ پروگرام اور نوجوانوں کو متحرک رکھنے کیلئے کوشاں ہے۔
نجی گروپ کے چیف ایگزیکٹو ہمایوں سرور نے پشاور زلمی کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پیغام میں کہا کہ ملک میں نوجوانوں کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔