نیوزی لینڈ میں موجود قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ آکلینڈ پہنچ گیا
آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں موجود قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کوئنز ٹاؤن سے...
آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں موجود قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کوئنز ٹاؤن سے بذریعہ پرواز آکلینڈ پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کوئنز ٹاؤن سے بذریعہ پرواز آکلینڈ پہنچ گیا، کھلاڑی آکلینڈ میں کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے، فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ ڈرلز سمیت بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں ہوں گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے آکلینڈ میں ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان شاہینز نے وانگرائے میں ٹریننگ شروع کردی، اسکواڈ نے 3 گھنٹے کا پریکٹس سیشن کیا، شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان واحد 4 روزہ میچ 17 دسمبر سے شروع ہوگا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔