عمران صاحب نے مقدمات کر کے اپنی فسطائی اور آمرانہ سوچ کو بے نقاب کیا، مریم اورنگزیب

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ...
شائع 15 دسمبر 2020 11:42am

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی ایف آئی آرز جلسے کی تاریخی کامیابی کا ثبوت ہے، کرائے کے ترجمانوں کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمنٹ کے جنگلے توڑنے پر پرچا تو عمران خان پر درج ہونا چاہیے، جھوٹی ایف آئی آرز کے پیچھے چھپنے سے جعلی مینڈیٹ بچ نہیں سکتا، عمران صاحب نے مقدمات کر کے اپنی فسطائی اور آمرانہ سوچ کو بے نقاب کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹے مقدمات بنانے سے عوام آپ کو این آر او نہیں دیںگے۔