وزارت آئل بتائے کہ وفاقی وزیر کے ڈیزل پلانٹ کی بچت کیا ہے، شاہد خاقان

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ...
شائع 15 دسمبر 2020 11:37am

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بجلی بنانے کے ایک پلانٹ میں استعمال ہونے والے ڈیزل کی قیمت میں پندرہ ایل این جی ٹرمینل چل سکتے ہیں، وزارت آئل بتائے کہ وفاقی وزیر کے ڈیزل پلانٹ کی بچت کیا ہے ایل این جی معاملے میں خزانے کو کتنا مالی نقصان پہنچا۔

میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما نے کہا کہ ڈی جی آئل کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ جانوروں کے ڈاکٹر ہیں، اللہ کرے یہ خبر غلط نکلے۔