نیپرا: بجلی ایک روپے گیارہ پیسے مہنگی
نیپرا نے بجلی ایک روپے گیارہ پیسے مہنگی کردی، صارفین کو بارہ ارب...
نیپرا نے بجلی ایک روپے گیارہ پیسے مہنگی کردی، صارفین کو بارہ ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔
نیپرا کے مطابق بجلی ستمبر کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت تین روپے پچانوے پیسے رہی جبکہ پیشگی لاگت دو روپے چوراسی پیسے مقرر تھی۔ صارفین سے دسمبر کے بلوں میں اضافی رقم وصول کی جائے گی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ صارفین پر فیول لاگت بڑھنے کے باعث اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے، بجلی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔
اضافے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔