بلاول کی شہباز شریف سے ملاقات متوقع
پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کل کوٹ لکھپت جیل میں...
پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کل کوٹ لکھپت جیل میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
اس حوالے سے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔
درخواست کے مطابق ملاقات کل دو بجے سے شام پانچ بجے کے درمیان ہوگی جس میں شیری رحمان، راجا پرویز اشرف اور قمرزمان کائرہ بھی شریک ہوں گے۔
بلاول بھٹو شہبازشریف سے ان کی والدہ کےانتقال پر تعزیت کریں گے، خیریت بھی دریافت کریں گے، سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔