آرمی چیف جنرل باجوہ سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی...
شائع 15 دسمبر 2020 12:38am

آرمی چیف جنرل باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے جس میں افغانستان میں امن عمل پر پیشرفت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے افغانستان میں استحکام کیلیے آر ایس ایم کے کردار کی تعریف کی، یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زلمے خلیل زاد نے بھی خطے میں امن و استحکام کیلیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی، ملاقات میں افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن ملر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں زلمےخلیل نے امن واستحکام کیلئےپاکستان کےکردارکی تعریف کی۔