مریم نواز نے پی ڈی ایم کے جلسے کو تاریخی قرار دیدیا ۔

پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ خالصتاً عوامی جلسہ تھا جس...
اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2020 12:09am

مریم نواز نے پی ڈی ایم کے جلسے کو تاریخی قرار دیدیا ۔

پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ خالصتاً عوامی جلسہ تھا جس میں عوام شامل ہوئے ۔ لاہور کی تاریخ میں ایسا کامیاب جلسہ نہیں ہوا ہوگا۔

لاہور میں مجلس عاملہ،ورکنگ کمیٹیوں اور اراکین پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں مریم نواز نے کہا جلسے سے ووٹ چور گھبرا گئے۔

مریم نواز نے کامیاب پاور شو کیلئے پارٹی اراکین سے کھل کر شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا جلسہ لاہور کی تاریخ میں نہیں ہوا۔ میدان سے بڑا جلسہ/جگہ کم پڑگئی۔ موسم سخت تھا۔

مریم نواز نے نواز شریف کے باہر اور شہبازشریف کے جیل جانے کے بعد پارٹی رہنماؤں کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔