انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چرایا گیا، پی ڈی ایم اعلامیہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے جاتی امراء اجلاس کے بعد اعلامیہ...
شائع 14 دسمبر 2020 10:45pm

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے جاتی امراء اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا جسکے مطابق دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چرا کرمصنوعی اور نااہل حکومت مسلط کی گئی۔

جاتی امراٗ اجلاس کے بعد پی ڈی ایم کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سلیکٹیڈ ہائی بریڈ نظام کو رخصت کیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق اب سیاسی رہنما 'ایسا پاکستان تشکیل دیں گے جہاں آئین کی حرمت مقدم ہو'۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاست کو جمہوری حکمرانی سے چلایا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم ایک ایسا پاکستان تشکیل دے گی جہاں ریاست کے تمام ادارے پارلیمنٹ کے تابع ہوں۔عوام کو آزادانہ حق رائے دہی کے زریعے اداروں کو منتخب کرنے اور رخصت کرنے کا اختیار ہو۔

اعلامیے کے مطابق تمام جماعتیں اسلامی پارلیمانی نظام پر یقین رکھتی ہیں،اور ایسے پاکستان تشکیل دیں گے جہاں آئین کی حرمت مقدم ہواور عدلیہ آزاد اور بغیر کسی دباؤ کے کام کرسکے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ساتھ ہی میڈیا کی آزادی اظہار رائے کو تحفظ حاصل ہو۔