وزیراعظم عمران خان سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

وزیرِاعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی...
شائع 14 دسمبر 2020 08:17pm

وزیرِاعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ثانیہ نشتر اورکنٹری ڈائیریکٹر ورلڈ بینک نے ملاقات کی ۔

وزیرِاعظم نے ثانیہ نشترکو احساس پروگرام کی توسیع کیلئے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔

کنٹری ڈائیریکٹر ورلڈ بینک نے وزیرِاعظم کے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ۔

وزیرِاعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور کنٹری ڈائیریکٹر ورلڈ بینک ناجے بینحاسائین نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم کو احساس پروگرام میں ورلڈ بینک کی معاونت پہلے سے دوگنی کرنے کے بارے آگاہ کیا گیا جو اس پروگرام کو مزید بڑھا کر ذیادہ سے ذیادہ مستحق لوگوں کا سماجی تحفظ یقینی بنائے گا ۔

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائیریکٹر نے احساس پروگرام کو سماجی تحفظ کا فلیگ شپ پروگرام قرار دیتے ہوئے اس کو باقی ملکوں کیلئے بھی قابلِ تقلید نمونہ قرار دیا ۔

وزیرِاعظم نے معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو احساس پروگرام کی توسیع کیلئے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔ ناجے بینحاسائین نے وزیرِ اعظم کے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے پاکستان کے کوئلے پر دیگر ماحول دوست ذرائع سے بجلی بنانے کے عہد کی تعریف کی اور اسے خطے میں ابھرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرت کی روک تھام کیلئے انتہائی ذمہ دارانہ اقدام قرار دیا ۔