پی ڈی ایم کا حکومت کو الٹی میٹم
پی ڈی ایم نے حکومت کو الٹی میٹم دے دیا اور کہا ہے کہ اکتیس جنوری تک حکومت کے مستعفی نہ ہونے پر لانگ مارچ کا اعلان کیا جائے گا۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 31جنوری تک حکومت مستعفی ہوجائے، حکومت مستعفی نہ ہوئی تویکم فروری سےلانگ مارچ کااعلان کرینگے۔
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 31دسمبرتک تمام استعفےقائدین کےپاس جمع ہوجائیں گے،
فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام آج سے ہی لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کردیں، پی ڈی ایم سربراہان نےاعلامیہ پردستخط کردیئےہیں۔
مولانافضل الرحمان نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کی تیاریوں کاشیڈول بدستوربرقراررہےگا۔
فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ تمام جماعتیں اپنےاپنےصوبوں میں میزبان ہونگی،اور تمام جماعتیں اپنےاپنےصوبوں میں تیاریاں کریں گی۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔