گلگت بلتستان: برفباری سے سردی عروج پر
گلگت بلتستان میں سردی کاموسم عروج پر پہنچ گیا،برفباری کےباعث ہرطرف برف ہی برف،سردی بڑھتےہی عوام کو ایندھن کےحصول میں مشکلات،سیاحوں کی بڑی تعداد بھی علاقےمیں پہنچ گئی۔
گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد علاقے نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
غذر میں ہر طرف برف ہی برف ہے برف باری سے علاقے میں سردی کی شدت میں اضافے سے عوام کو ایندھن کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے تحصیل یاسین اورپھنڈر درجہ حرارت منفی آٹھ تک گرنے کے باوجود بچے برف کے ساتھ کھیل کود میں نظر آتے ہیں۔
دوسری طرف مقامی لوگ خود کو گرمانے کے لیے والی بال کھیل رہے ہیں جبکہ سیاح بھی وینٹر کے موسم کو انجوائے کرتے ہیں شدید سردی کے باوجود سیاحوں کی بڑی تعداد اس وقت غذر کے خوبصورت ترین علاقہ پھنڈر میں موجود ہے اور اس خوبصورت علاقے جہاں کے چاروں اطراف میں برف ہی برف کو دیکھ کر خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔