صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے...
شائع 14 دسمبر 2020 05:07pm

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ صوبائی اسمبلی تحلیل کرنا وزیراعلیٰ کا دائرہ اختیار ہے، مزید کہا تحریک انصاف کا نام تحریک انتشار ہونا چاہیئے۔ مافیاز کا حصہ وفاقی کابینہ میں بھی بیٹھے ہیں، چینی کی قیمت اے ٹی ایم کو فائدہ پہنچانے کیلئے بڑھائی گئی۔

پیپلزپارٹی سمیت 11 سیاسی جماعتوں کا تحریک انصاف کی حکومت ہٹاؤ مہم، استعفیٰ جمع کرانے کے بعد سندھ حکومت نے ایک اور بڑا اعلان کردیا۔ صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ مافیاز کا حصہ وفاقی کابینہ میں بھی بیٹھے ہیں، چینی کی قیمت اے ٹی ایم کو فائدہ پہنچانے کیلئے بڑھائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر اور آئی جی معاملے کی انکوائری رپورٹ مکمل ہوچکی ہے، اس میں ملوث افراد کے نام بھی شامل ہیں۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ وفاق کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا۔