پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کریں گے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کریں گے۔
نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر وزیرِاعظم عمران خان کا استقبال پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کیا، پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنرپیش کیا۔
وزیراعظم نے میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے جبکہ ملکی بحری سرحدوں کے دفاع، گوادر بندرگاہ سمیت سی پیک کو سیکیورٹی کی فراہمی اور علاقائی امن کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت معاشی ترقی میں میری ٹائم سیکٹر کی افادیت کے پیش نظراس کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، حکومت کی جانب سے 2020 کو بلیو اکانومی کا سال قراردیا جانا بحری معیشت کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کا مظہر ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔