سی ٹی ڈی نے پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا
پشاور: سی ٹی ڈی نے پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا،...
پشاور: سی ٹی ڈی نے پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا، پشاور میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
دہشت گردوں کو باڑہ سربند میں گل مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔