'لاہورکے شہریوں نےجلسے سے لاتعلق رہ کر انتہائی تدبر کامظاہرہ کیا'
لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ لاہور کے شہریوں نے گزشتہ روز جلسے سے لا تعلق رہ کرانتہائی تدبرکا مظاہرہ کیا۔ کورونا کی موجودہ صورحال کے تناظر میں اس اجتماع کا کوئی جواز نہ تھا۔
ہربنس پورہ لاہور میں صحافی کالونی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی عثمان بزدار کا کہناتھا کہ سب کو علم ہے کہ کورونا کے باعث اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں اجتماع کرنا کسی صورت مناسب نہیں۔ لاہور کے شہریوں نے گزشتہ روز جلسے سے لا تعلق رہ کر انتہائی تدبر کا مظاہرہ کیا۔ جس پر وہ انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اپوزیشن کا یہ اکٹھ غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ تھا۔
وزیراعلٰی پنجاب کا کہناتھا کہ لاہور کے لئے اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے پیشرفت ہو رہی ہے۔ صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے فردوس عاشق اعوان کو ذمہ داری دی ہے۔ وہ صحافی کالونی میں ایک بار پھر آئیں گے اور مکمل ہونے والے کاموں کا جائزہ لیں گے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔