پریکٹس میچ میں افتخار احمد نے ناقابل شکست سینچری جڑدی
کوئنزٹاؤن: نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کی تیاری کیلئے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی تیاریاں جاری ہیں، تیسرے پریکٹس میچ میں افتخار احمد نے ناقابل شکست سنچری اسکور کر ڈالی جبکہ شاداب خان کی فٹنس بھی بہتر ہونے لگی۔
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی شاہینوں کی تیاریاں جاری ہیں۔ کوئنزٹاؤن میں تیسرا اور آخری سیناریو بیسڈ پریکٹس میچ کھیلا گیا جس میں صرف بلے بازوں کو بیٹنگ ملی۔
میچ میں افتخار احمد نے سنچری داغ دی، انہوں نے 48 گیندوں پر 102 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فہیم اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بولرز نے مختلف اہداف کے مطابق بولنگ کی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بابر اعظم کی جگہ کپتان مقرر ہونے والے شاداب خان کی فٹنس بہترہونے لگی، شاداب نے بیٹنگ کے ساتھ بولنگ پریکٹس بھی کی۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ اے کے خلاف چار روزہ میچ کیلئے پاکستان شاہینز کا اسکواڈ وانگرائے روانہ ہوگیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔