اپوزیشن نے جلسے کے شرکا کو کورونا کے سوا کچھ نہیں دیا، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ...
شائع 14 دسمبر 2020 12:25pm

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے جلسے کے شرکا کو کورونا کے سوا کچھ نہیں دیا۔ لاہوریوں کی لاتعلقی نے ثابت کردیا کہ راجکماری نے ظلِ سبحانی کی سیاست کو زمین بوس کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بدقسمت پی ڈی ایم کیجانب سے عوام کیساتھ کسی بھلائی کی توقع نہیں۔ دور دراز سے آئے جلسے کے شرکا کو اپوزیشن نے بدلے میں صرف کورونا ہی دیا۔

انکا کہنا ہے کہ لاہوریوں کی جلسے سے لاتعلقی نے ثابت کیا کہ راجکماری نے ظلِ سبحانی کی سیاست کو زمیں بوس کردیا ہے۔ پی ڈی ایم قیادت کی موجودگی میں غیور لاہوریوں سے متعلق محمود اچکزئی کی بدزبانی پر تمام اپوزیشن کو معافی مانگنی چاہئے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جلسے کی آڑ میں ثقافتی ورثے کو پہنچنے والے نقصان کی وصولی پی ڈی ایم سے کی جائیگی۔