پی ڈی ایم قیادت آج جاتی امراء میں اگلی حکمت عملی طے کرے گی
حکومت پر ایک اور کاری ضرب کیسے لگائی جائے، پی ڈی ایم قیادت آج جاتی امراء میں اہم اجلاس میں حکمت عملی طے کرے گی۔ ملک بھر میں مظاہروں کی حکمت عملی اور حکومت کی ممکنہ کارروائی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
اگلی حکمت عملی پر مشاورت کیلئے دوبجے اہم اجلاس جاتی امراء میں ہوگا، جس کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ اجلاس میں بلاول بھٹو، مریم نواز، میاں افتخار، آفتاب شیر پاؤ، محمود خان اچکزئی ، سردار اختر مینگل سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے۔
اجلاس میں لاڑکانہ جلسے، لانگ مارچ اور ملک بھر میں مظاہروں پر مشاورت ہوگی۔
دوسری جانب مسلم لیگ نون کی جانب سے لاہور میں لیگی ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، جس میں میں پی ڈی ایم کے آٹھ دسمبر کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔