پی ڈی ایم کے لاہور جلسے پر قانون حرکت میں آگیا
پی ڈی ایم کے پاور شو کے بعد حکومت نے بھی اپنا پاور شو کرنا شروع کردیا ہے۔ جیسا کہ کل وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ قانون حرکت میں آئے گا تو پی ڈی ایم جلسے پر قانون حرکت میں آگیا۔
پی ڈی ایم لاہور جلسہ کے خلاف مزید دو مقدمات لاہور کے تھانہ لاہور اڈہ میں درج کرلئے گئے، مقدمات میں چالیس کارکنوں سمیت پچیس نامعلوم افراد شامل ہیں، مقدمات میں گریٹراقبال پارک کے تالے توڑنے سمیت کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں.
دوسری جانب مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ حکومت نے لاہور جلسہ روکنے کی پوری کوشش کی۔ رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کئے۔
رانا ثناءاللہ نے کہا عوام کی بڑی تعداد پنڈال میں داخل نہیں ہوسکی، روکنے کے باوجود جلسہ کرکے دکھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام ارکان اسمبلی استعفے پارٹی کو جمع کرادیں، حکومت کے خلاف لانگ مارچ ضرور ہوگا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔