کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی، 45 سالہ خاتون زخمی

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 45 سالہ خاتون زخمی ہو گئیں...
شائع 14 دسمبر 2020 09:14am

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 45 سالہ خاتون زخمی ہو گئیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی معمول بنا لی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، بھارتی فوج کی چڑی کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 45 سالہ خاتون زخمی ہو گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر مارٹر گولوں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، زخمی شہری کو طبی امداد فراہم کردی گئی۔