پہلے استعفے دینے والے 5اراکان کو عمرے کے ٹکٹ کی پیشکش

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے سب سے پہلے استعفے...
شائع 13 دسمبر 2020 09:16pm

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے سب سے پہلے استعفے دینےوالے 5اراکان کو عمرے کا ٹکٹ دونگا۔جلسوں کا مقصد ابو بچاو،ڈاکو بچاو مہم اور این آر او لینا ہے۔عمران خان کو خزانہ سوراخ زدہ ملا ہے۔قومی خزانے سے وزرا عیاشیاں کرتے رہے،منافع بخش ادارے خسارے میں کیوں گئے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے گلستان جوہر کے ڈی اے آفیسرزاورسیز بنگلوز میں واقع پارک اور کوہی گوٹھ میں ہیلتھ یونٹ کا افتتاح کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ آج قوم کا پیسہ ضائع نہیں ہورہا۔سابقہ دور میں وزراء سرکاری خزانے پر عیاشیاں کرتے رہے ہیں۔ اب ایسا نہیں ہے اپوزیشن اسپیکر کو استعفے دے،پہلے استعفیٰ دینے والے 5ارکان کو عمرے کے ٹکٹ میں دونگا نواز شریف اور الطاف میں کوئی فرق نہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ آج ملک میں ایماندار وزیراعظم ہے ۔آج لوٹ مار کی نہیں تباہ شدہ پاکستان کو بچانے کی بات کر رہے ہیں۔منافع بخش ادارے آج خسارے میں کیوں گئے۔اسٹیل مل میں بھرتیاں مامے کی دکان سمجھ کر کی گئیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی ہار نا ماننا اپنے کپتان سے سیکھا ہے۔18ویں ترمیم کے بعد اداروں تباہ ہوئے۔سندھ حکومت نے ماہی گیروں کے لئے کچھ نہیں کیا۔

اس موقع پر چیئر مین پورٹ قاسم اتھارتی نے کوہی گوٹھ کے لئے ایک کروڑ روپیے عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔