پی ڈی ایم لاہور جلسہ: تیاریاں مکمل، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
پی ڈی ایم نے حکومت کی اجازت کے بغیر مینار پاکستان کے سامنے گریٹر اقبال پارک میں پنڈال سجا لیا ہے, لاہور کا سیاسی ماحول گرم ہوگیا ہے، ظہرانے کے بعد قیادت کارواں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
پنڈال میں ساؤنڈ سسٹم کی تنصیب ہوگئی ہے، جبکہ چالیس ہزار کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔ رہنماؤں کیلئے اسٹیج بن گیا ہے۔
کارکنان بھی پُرجوش ہیں، پنڈال میں ہر طرف پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے پرچموں کی بہار ہے، ڈنڈا بردار رضا کاروں نے جلسہ گاہ کی سیکیورٹی سنبھال لی ہے۔
رہنماؤں کیلئے 120 فٹ لمبا اور60 فٹ چوڑا اسٹیج بھی تیار ہے، اسٹیج پر 80 فٹ لمبی اور 20 فٹ چوڑی اسکرین لگا دی گئی ہے۔
پی ڈی ایم رہنما گیٹ نمبر 3 سے پنڈال میں داخل ہوں گے، خواتین کیلئے گیٹ نمبر 4 مختص ہے۔
جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کیلئے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جلسہ گاہ کی تلاشی لی، سراغ رساں کتوں کو بھی استعمال کیا گیا۔
انصار الاسلام کے 3 ہزار ڈنڈا بردار رضا کاروں نے جلسہ گاہ کی سیکیورٹی سنبھال لی ہے۔
پی ڈی ایم رہنماؤں نے گزشتہ روز جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، ادھر پنجاب حکومت نے قوانین کی خلاف ورزی پر اپوزیشن کے خلاف مقدمات قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔