بابر اعظم نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہونے...
شائع 13 دسمبر 2020 10:44am

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے شہر کوئنز ٹاؤن میں نیٹ سیشن میں تھرو ڈاؤن کے دوران ایک گیند بابراعظم کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر لگی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں کرائے گئے ایکسرے میں تشخیص ہوئی ہے کہ بابراعظم کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا ہے۔

بابراعظم کم از کم 12 روز تک نیٹ پریکٹس نہیں کرسکتے تاہم وہ اس دوران اپنی فزیکل ٹریننگ جاری رکھیں گے۔ اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل بابراعظم کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا۔

انجری کے سبب بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچز 18، 20 اور 22 دسمبر کو کھیلے جانے ہیں۔