صوبائی حکومتیں ریاست کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرا سکیں گی، حکومت کا بڑا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے ریاست کے خلاف بغاوت اور بغاوت پر اکسانے پر فوری...
شائع 13 دسمبر 2020 08:39am

وفاقی کابینہ نے ریاست کے خلاف بغاوت اور بغاوت پر اکسانے پر فوری کارروائی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر قانون میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

حکومت نے بغاوت کے مقدمات قائم کرنے کا اختیار سیکریٹری داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو دینے کا فیصلہ کر لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ضابطہ فوجداری کے سیکشن 196 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے ترامیم کی منظوری لی گئی، جس میں بغاوت اور بغاوت پر اکسانے پر مقدمے کا اختیار سیکریٹری داخلہ کو تفویض کیا گیا ہے، صوبائی حکومتیں بھی اب ریاست کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرا سکیں گی۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ عدالت سیکریٹری داخلہ کی منظوری کے بغیر درج مقدمے کا ٹرائل نہیں کرے گی، سیکشن 153 اے سمیت 5 سیکشن کے تحت مقدمہ سیکریٹری داخلہ کی منظوری سے ہوگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکریٹری داخلہ کے علاوہ صوبائی حکومتوں کی منظوری سے مقدمے کا اندراج ہو سکے گا۔