ڈوبتی کشتی سے لوگوں نے چھلانگیں لگانا شروع کر دی ہیں، فروس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ راج...
شائع 12 دسمبر 2020 12:29pm

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ راج کماری پی ڈی ایم کی ماچس ہاتھ میں پکڑ کر پورے پاکستان کو آگ لگانے نکلی ہیں، ڈوبتی کشتی سے لوگوں نے چھلانگیں لگانا شروع کر دی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کا استعفیٰ پی ڈی ایم کی صفوں میں پھیلنے والی مایوسی کا آئینہ دار ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ راج کماری صاحبہ کی ڈوبتی کشتی میں کوئی سوار نہیں ہوگا، ہچکولے کھاتی کشتی سے ان کے اپنے اراکین چھلانگیں لگا کر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے رابطے میں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان عوامی لیڈر ہیں، بھان متی کا کنبہ ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے ناپاک عزائم کو قانون کی عملداری سے خاک میں ملا دے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت اپنی ایمانداری اور محنت سے عوام کے دلوں پر راج کرتی رہے گی۔